عمران ملک دشمن قوتوں کے عزائم کی پیروی کر رہے ہیں ‘ علی حسن گیلانی
اوچشریف ‘ احمد پور شرقیہ(نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار )حکومتی رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک دشمن قوتوں کے عزائم کی پیروی کر رہے ہیں اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازششوں میں شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوث الا عظم ہاؤس اوچشریف میں لیگی عہدیداروں کے ہمراہ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا میاں نوا ز (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
شریف کی قیاد ت میں سی پیک منصوبہ گیم چینجز ثابت ہو رہا ہے ۔ملک دشمن قوتوں کی کوشش ہے کہ کسی طرح اس عظیم پروجیکٹ کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی بھاری اکثریت سے ووٹ لیکر اقتدار میں آئی اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر یہ اپنی آئینی مدت صرف پوری نہیں کرے گی بلکہ آنے والا دور بھی ہمارا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک سے توانائی ،بحران دور ہونے کو ہے ۔2018 ء سے قبل عوام کو اس بحران کے قابو ہونے کا سرپرائز دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار وائس چیئرمین بلدیہ محمدآصف گوندل کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیے گئے ناشتہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک تاریخ کے نازک تارین دور سے گزررہا ہے اور ایسی صورت حال میں افراتفری پیداکرنا کسی طور درست نہیں ہے، انہوں نے محمدآصف گوندل کی پارٹی خدمات پر شاباش دی۔