بجلی کے نئے کنکشن کیلئے صارفین خوار

بجلی کے نئے کنکشن کیلئے صارفین خوار

ملتان (سٹاف رپورٹر)بجلی کے نئے کنکشن کے لئے صارفین خوار ہو گئے ‘ ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود کنکشن نہیں لگائے جارہے ‘عملہ میٹریل کی عدم دستیابی کہہ کر واپس بھجوا (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

دیتا ہے ‘ بتایا گیا ہے کہ ملتا ن سمیت میپکو ریجن کی مختلف سب ڈویژنوں میں صارفین نے نئے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرادئیے ہیں مگر ان کے کنکشن نہیں لگائے جا رہے ‘ اس سلسلے میں صارفین میپکو کے سب ڈویژنل دفاتر کے چکر پر چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں‘ صارفین کے مطابق وہ جب میپکو آفس جاتے ہیں تو عملہ جواب دیتا ہے کہ سٹو ر سیمیٹرز‘ پی وی سی تار نہیں مل رہے ‘جب مذکورہ سامان ملے گا تو کنکشن لگا دیں گے ‘صارفین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کنکشن لگائے جائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر