ڈرگ مافیا کیخلافَ کاروائیاں نہ کرنے پر افسران کیخلافَ کاروائی کا حکم

ڈرگ مافیا کیخلافَ کاروائیاں نہ کرنے پر افسران کیخلافَ کاروائی کا حکم

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے ڈی سی اوزاورمحکمہ صحت کے افسران کوہدایات جاری کی تھیں کہ وہ ڈرگ مافیاکے خلاف خصوصی (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

ٹاسک فورسزبناکرسخت کریک ڈاؤن کریں تاہم حکومت کومؤثرکارروائیاں عمل میں نہ لانے کی رپورٹ ملی جس پرحکومت پنجاب نے مراسلہ کے زریعے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے افسران کووارننگ جاری کی ہے کہ ڈرگ مافیاکے خلاف مؤثراوربلاامتیازکارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اورروزانہ کی بنیادپررپورٹس بھجوائی جائیں احکامات پرعملدرآمدیقینی بنانے میں کسی بھی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کیاہے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے متعلقہ محکموں کوآگاہ کردیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر