حضرت بہاء الدین زکریا کا سالانہ عرس6 نومبر سے شروع ہوگا

حضرت بہاء الدین زکریا کا سالانہ عرس6 نومبر سے شروع ہوگا

ملتان (سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہا الدین ذکریا ملتانی کا سالانہ عرس کی تقریبات 6نومبر سے درگاہ عالیہ میں شروع ہو گا عرس کی تقریبات کا آغاز سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کریں گے عر س کی تقریبات میں ش شرکت کے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

لئے سندھ سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شرکت کریں گے عر س کے موقع پر سالانہ غوث العالملین کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے علما کرام سمیت دانشور شرکت کریں گے محکمہ اوقاف ملتان سرکل نمبر 2نے عرس کے سلسلے میں انتظامات شروع کر دےئے ہیں اس سلسلے میں مزار کے گنبد کی تزئین و آرائش اور دربار کے احاطے کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے محکمہ اوقاف ملتان نے عرس کی تقریبات کی تشہیر کے لئے شہر بھی بینرز اور پوسٹر آویزاں کر دےئے ہیں عر س کے موقع پر محکمہ پولیس سمیت ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت ، سول ڈیفنس ، ٹریفک وارڈن ، محکمہ ایجوکیشن ، محکمہ اوقاف، آثار قدیمہ ، میپکو ، انفارمیشن ، ریڈیو پاکستان ، پاکستان ٹیلی ویژن ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ،واسا، محکمہ ریلوے ، بم ڈسپوزل، سمیت 20سے زائد محکموں کے اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قلعہ کہنہ قاسم باغ پر کسی بھی قسم کے ٹھیلے یا چھابڑی والے کو قلعہ پر رکنے کی اجازت نہ ہو گی جبکہ کسی بھی شخص کی قلعہ پر لنگر و نیاز تقسیم نہیں کرنے دیا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر