عرس کے انتظامات سنبھالنے کیلئے جماعت غوثیہ کے عہدیداروں کی آج ملتان آمد ‘ بھارت سے 80 سے زائد زائرین کا قافلہ جمعہ کو پہنچے گا

عرس کے انتظامات سنبھالنے کیلئے جماعت غوثیہ کے عہدیداروں کی آج ملتان آمد ‘ ...

ملتان (سٹی رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہا الدین ذکریا ملتانی کا سالانہ عرس کے انتظامات سنبھالنے کے لئے جماعت غوثیہ کے عہدیداران آج ملتان پہنچ جائیں گے واضع رہے کہ عر س کے موقع پراسٹیج پر بیٹھے مہمان گرامی و علماء کرام کی تواضع اور زائرین کے لئے پانی کی سبیل کے انتظامات جماعت غوثیہ کی جانب سے کیا جاتا ہے جبکہ عرس کے موقع پر پنڈال(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

میں سیکورٹی اور زائرین کو ترتیب سے بٹھانے کی ذمہ داری بھی جماعت غو ثیہ کے اراکین کرتے ہیں ۔دریں اثناء غوث بہا الدین ذکریا ملتانی کا سالانہ عرس کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لئے بھارت سے 80سے زائد زائرین کا قافلہ جمعہ کے روز ملتان پہنچے بھارتی زائرین کا یہ قافلہ گھوکھراپا بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہو گا جو سندھ میں موجود مختلف اولیاء کرام کی درگاہوں پر حاضری دیتے ہوئے ملتان پینچے گے جہاں وہ 5دن قیام کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے ۔

جماعت غوثیہ

مزید : ملتان صفحہ آخر