عرس انتظامات کیلئے 5 لاکھ 35 ہزار کے فنڈز مختص ‘ زائرین کیلئے لنگر کے وسیع انتظامات کیے ہیں شاہد حمید ورک ‘ ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان زون

عرس انتظامات کیلئے 5 لاکھ 35 ہزار کے فنڈز مختص ‘ زائرین کیلئے لنگر کے وسیع ...

ملتان (سٹی رپورٹر) ایڈ منسٹریٹر اوقاف ملتان زون شاہد حمید ورک نے کہاہے کہ برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہا الدین ذکریا ملتانی کا سالانہ

(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

عرس کے سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے ہیں عرس انتظامات کے لئے محکہ اوقاف ملتان نے پانچ لاکھ 35ہزار کے فنڈز مختص کر دےئے ہیں تاکہ عر س کے انتظامات بر وقت مکمل ہو سکیں انہوں نے کہاہے محکمہ اوقاف ملتان نے عر س میں شرکت کے لئے ملک بھر سے آنے والے زائرین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن سے 11سکول ، تین کالجز اور حاجی کیمپ کے کمرے خالی کرالئے گئے ہیں جبکہ زائرین کے لئے لنگر کا بھی وسیع انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہاہے کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کی طبعی سہولیا ت کے لئے میڈل کیمپ بھی لگا یا جائے گا جس میں زائرین کو موسمی بیماریوں سے بچاؤں کے لئے ادویات فراہم کی جائیں گے ۔

شاہد حمید

مزید : ملتان صفحہ آخر