زکریا یونیورسٹی لوکل انڈسٹری ‘ ملتان ایوان تجارت سے مضبوط تعلق قائم کریگی ‘ ڈاکٹر طاہر امین

زکریا یونیورسٹی لوکل انڈسٹری ‘ ملتان ایوان تجارت سے مضبوط تعلق قائم کریگی ‘ ...

ملتان (جنرل رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وفد کی صدر خواجہ جلال الدین رومی کی قیادت میں وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر امین سے ملاقات انڈسٹری اکیڈمی لنکج، ریسرچ، جاب فیئر، انٹرن شپ اور ملتان ایوان کی مختلف کمیٹیوں میں نمائندگی پر بات چیت ، اس(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

موقع پر صدر ایوان خواجہ جلال الدین رومی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل جل کر سوشل اکنامک ایشوز پر کام کرنا چاہئے اور مختلف شعبہ جات میں ملتان ایوان کی نمائندگی یقینی بنائی جائے باہمی سپورٹ اور تعاون سے ہر ممکن کام کیا جا سکتا ہے ایم سی سی آئی جاب فیئر بھی سپانسر کرے گا جس میں جنوبی پنجاب بھر کے صنعتی لوگوں کو مدعو کیا جائے گا یونیورسٹی انڈولمنٹ فنڈ کے لئے بھی کام ہوگا انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کی یونیورسٹی کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ وائس چانسلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی لوکل انڈسٹری اور ملتان ایوان تجارت و صنعت سے اچھا لنکج مضبوط بنیادوں پر قائم کرے گی اور ایریاز کو فوکس کیا جائے گا جن کی بنیادی ضرورت ہے ملتان ایوان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں پوٹیشنل سپورٹ دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہر شعبہ پر کام ہورہاہے انشاء اللہ جلد میڈیکل کالج کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے منظوری لے کر کام کا آغاز کر دیا جائے گا انہوں نے ملتان ایوان اور یونیورسٹی لنکج کو مضبوط بنانے اور فعال کردار کے لئے اپنی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا جس میں یونیورسٹی کی جانب سے نام بھی دیئے گئے انہوں نے نیورسٹی کے ترقیاتی کاموں اور ماضی کی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی ملاقات میں سینئر نائب صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ، نائب صدر شیخ فضل الٰہی، سینئر ممبران خواجہ محمد یوسف، میاں اقبال حسن، فرید مغیث شیخ، خواجہ صلاح الدین، خواجہ محمد عثمان، خواجہ محمد حسین نے بھی اظہار خیال کیا اور تاہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مختلف تجاویز دیں اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایوان خرم جاوید سمیت یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

طاہر امین

مزید : ملتان صفحہ آخر