اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کوحل کرنے کیلئے ریونیوڈیپارٹمنٹ کوآن لائن سسٹم سے منسلک کرنیکی ہدایت

اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کوحل کرنے کیلئے ریونیوڈیپارٹمنٹ کوآن لائن سسٹم ...

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ ریونیوڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ شکایات کے ازالہ کے لیے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

آن لائن سسٹم کاآغازکریں اورشہریوں کوای میل جاری کریں جس پروہ اپنی شکایات ومسائل سے آگاہ کریں اوراوورسیزپاکستانوں کوبھی شکایات کے حوالے سے آسانی مل سکے اوررجسٹری برانچ، ریونیومحکمہ ، نقول برانچ ودیگردفاترکوآن لائن سسٹم سے منسلک کریں اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرزکوآن لائن سسٹم کومانیٹرکرنے کاپابندبنائیں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے متعلقہ حکام کوآگاہ کرتے ہوئے فوری آن لائن سسٹم کے اجراء کی ہدایت کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر