حکمرانوں کی ’’تلاشی ‘‘شروع ہوگئی، کر پشن کر نیوالے جیل جائینگے،چودھری سرور

حکمرانوں کی ’’تلاشی ‘‘شروع ہوگئی، کر پشن کر نیوالے جیل جائینگے،چودھری ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنماء و سابق گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ’’تلاشی ‘‘شروع ہوچکی ہے کر پشن کر نیوالوں کو اب جیلوں میں جانا ہوگا ، تحر یک انصاف کے وفود اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چودھری سرورنے کہا کہ ملک کر پشن کے خلاف آواز بلند کر نیوالوں کی وجہ سے نہیں بدترین کر پشن سے ملکی ترقی کو ’’بریک ‘‘لگ چکی ہے ‘حکمران خود کو آئین وقانون (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

سے بالاتر سمجھتے ہیں مگر اب ان کو انصاف کے کٹہرے میں آنا پڑ ے گا ،انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ پر امن اور جمہو ری طریقہ سے احتجاج کیا ہے اور جب بھی ملک میں کوئی ظلم اور ناانصافی ہوگی تحر یک انصاف اس پر خاموش نہیں رہیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست ذاتی نہیں بلکہ ملک اور قوم کے مفادات کیلئے ہے اور تحر یک انصاف ہی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاکر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

چودھری سرور

مزید : ملتان صفحہ آخر