قبضہ مافیا کیخلاف شہریوں کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر انوکھا احتجاج

قبضہ مافیا کیخلاف شہریوں کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر انوکھا احتجاج

راجن پور (نامہ نگار ) سکھانی والا میں پولیس اور قبضہ مافیا کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر انوکھا احتجاج کیا ساتھ ہی ٹائر جلا کر سیکھانی والا روڈ بلاک کر دی اس موقع پر شوکت علی ،لیاقت علی،،محمد ارشد و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ قبضہ مافیا کے سرغنہ سرفراز ،ابو بکر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

بوسن ،ساجد نواز و دیگر مسلح افراد نے مقامی پولیس کی مدد سے دو کنال کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی علاقے بھر میں سود کی رقم کی آڑمیں غر یبوں کی زمینوں پر قبضہ کو معمول بنا لیا اور جب اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کیا جاتا ہے تو الٹا پولیس کی جانب سے ناجائز مقدمے درج کر دیے جاتے ہیں جس پر وہ تھک کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اس موقع پر مظاہرین نے سود خور قبضہ مافیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹائر جلا کر سیکھانی والا سے مہرے والا روڈ بلاک کر دی دکان داروں نے بھی احتجاجن مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان سے زمہ داران افراد کے خلاف کاروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر