حکومت کاغیرفعال این جی اوز کے خلافَ ازسرنوکارروائی کاحکم

حکومت کاغیرفعال این جی اوز کے خلافَ ازسرنوکارروائی کاحکم

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

اضلاع میں غیرفعال اورغیررجسٹرڈاین جی اوزبارے مکمل رپورٹس بھجوائیں اورعوامی فلاح وبہبودکے نام پرسادہ لوح عوام کولوٹنے والی اورغیرفعال این جی اوزکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ذرائع کے مطابق این جی اوزکواندرون وبیرون ممالک سے کروڑوں روپے کے فنڈزمہیاکیے جاتے ہیں لیکن متعدداین جی اوزان فنڈزکومستحق افرادتک پہنچانے کی بجائے خردبردکردیتے ہیں جس کی وجہ سے بیرون ممالک میں پاکستان کاامیج خراب ہورہاہے حکومت نے ایسی این جی اوزکے خلاف کارروائی کافیصلہ کیاہے حکومتی احکامات پرعملدرآمدیقینی بناتے ہوئے ضلعی حکومت نے متعلقہ حکام سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر