گیسٹرو میں مبتلا 149ملتان اور 8 خانیوال کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل

گیسٹرو میں مبتلا 149ملتان اور 8 خانیوال کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، خانیوال(وقائع ، نمائندہ پاکستان) گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 149مریضوں کو گزشتہ روز ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے ۔ جس میں 76مریضوں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
کو طبی امداد دینے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ جبکہ ان مریضوں کی روزانہ کی بنیاد رپورٹ صوبائی افسران صحت کو ارسال کردی گئی ہے۔گزشتہ رو زخانیوال اور گردو نوا ح میں 8افرا د گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں جن میں 4خوا تین بھی شامل ہیں تما م متاثر ہ مریضو ں کو ریسکیو 1122اور دوسرے ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعدڈسٹرکٹ ہسپتا ل داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے متاثرہ مریضو ں میں شمی م ، امبر ین ، حسین ، نور محمد ، لیا قت ، سلمیٰ ، روما ن ، ابیہہ شامل ہیں۔