زکریا یونیورسٹی میں طلبہ میں جھگڑا ‘ ایک طالب علم زخمی

زکریا یونیورسٹی میں طلبہ میں جھگڑا ‘ ایک طالب علم زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں گزشتہ روز نئے تعلیمی سیشن کاآغاز ہوگیا ‘ ایک طرف انتظامیہ نئے آنے والے طلبا کے اعزاز میں استقبالیہ دے رہی تھی تو دوسری طرف نئے آنیوالوں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کے ساتھ فولنگ ہورہی تھی ‘سینئر طلبا نے جونیئر کو رنگوں میں رنگ دیا ‘ اس دوران مختلف شعبوں میں طلبامیں جھگڑے بھی ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز میں ساتویں سمسٹر اورجونیئرطلبہ میں تصادم ہوگیا‘ ایک سینئر طالب علم نے فرید نامی طالبعلم کو کرسی مار کرزخمی کردیا ، اطلاع ملنے پر سکیورٹی موقع پر پہنچ گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر