بنک ڈکیتی میں ملوث2ملزموں کا جسمانی اور ایک کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

بنک ڈکیتی میں ملوث2ملزموں کا جسمانی اور ایک کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

ملتان (خبر نگار خصو صی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بنک ڈکیتی اوررقم لوٹنے کے مقدمات میں ملوث 2 ملزموں کا جسمانی اورایک ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیاہے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

۔فاضل عدالت نے تھانہ شاہ شمس میں درج غیرملکی بنک کی بہاولپوربائی پاس پر واقع برانچ میں 24 اکتوبرکو ڈکیتی کرکے 52 لاکھ روپے لوٹنے پر ملزموں محمد یسین عرف علی اورحاجی جمیل احمدکوگرفتارکر 2 لاکھ 40 ہزارروپے برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ ابھی مزید برآمد گی باقی ہے جبکہ ملزموں کے 5 ساتھی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوچکے ہیں فاضل عدالت نے دونوں ملزموں کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ ایف آئی اے میں درج محمد اقرالحق اورظفراقبال کو ابوظہبی میں ملازمت کے ویزے دلانے کیلئے 2 لاکھ 30 ہزارروپے لوٹنے کے مقدمہ میں ملزم محمد رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر