10 لاکھ والے دس ہزار لوگ بھی اکٹھا نہ کر سکے ‘ سعید منیس

10 لاکھ والے دس ہزار لوگ بھی اکٹھا نہ کر سکے ‘ سعید منیس

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)پا کستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رُکن قومی اسمبلی سعید خان منیس نے وفا قی حکومت کو دارالحکومت میں ایک پارٹی کے سر براہ کی جا نب سے آگ اور خون کی ہولی کھیلنے کے لیے آنے والوں کو اتنے اچھے طریقے سے سنبھالا کہ کسی احتجاجی کو (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

خراش تک نہیں آئی اگر موجودہ حکومت کی جگہ کوئی اور حکومت ہو تی تو بہت نقصان ہوسکتا تھا اس لیے وزیر اعظم میاں نوا زشریف اور وزیرِ داخلہ چودھری نثار مبارکباد کے مستحق ہیں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے سعید خان منیس نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دل سے قبول کیا یہ بات بھی لا ئق تحسین ہے۔ سعید خان منیس نے دیگر اپو زیشن جماعتوں کے کردار کو سراہا جو کسی منفی سیاست کا حصہ نہیں بنے اور اس جمہوری سسٹم کو نقصا پہنچانے کے کسی کھیل میں شریک نہیں ہوئے انہوں نے عمران خان سے بھی اپیل کی کہ وہ عوامی ردِ عمل دیکھ چکے ہیں 10لا کھ اکٹھا کرنے والے 10ہزار لوگ بھی اکٹھا نہ کرسکے اب سپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظار کریں اور اپنے صوبے پر اور عوام پرتوجہ دیں اور ایک محب وطن اپوزیشن لیڈ ر کا کردارادا کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر