ڈگریاں جاری نہ ہونے پر زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس طلبہ کا کینال روڈ پر احتجاج

ڈگریاں جاری نہ ہونے پر زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس طلبہ کا کینال روڈ پر ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈگریاں جاری نہ ہو سکیں‘زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا‘احتجاجی مظاہرہ کرکے کینال روڈبلاک کر دیاتفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے طلبا نے ڈگریوں کے اجرا نہ ہونے پر احتجاجی مظاہر ہ کیا ‘ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

حکام جان بوجھ کر ان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور ان کو ڈگریا جاری نہیں کی جارہی ہیں اس بارے میں یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال نے بتایا کہ معاملہ اس وقت ہائی کورٹ میں ہے جو کیمپس والے لیکر گئے ہیں‘ عدالت کے حکم پر طلبا کے ریکارڈ کی تصدیق کاعمل جاری ہے جس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جائیگی عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ یونیورسٹی کو منظو ر ہوگااور اس پر عمل کیا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر