اندرون بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار، ضلعی حکومت نے نوٹس لے لیا

اندرون بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار، ضلعی حکومت نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار) ضلعی حکومت نے اندرون شہر کے تمام گنجان آباد بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار اور شہریوں کے پیدل بھی نہ گزرسکنے کی شکایات کا تحت نوٹس لیا ہے اور اندرون شہر کے تمام تاجروں کو ازخودتجاوزات ہٹانے کی حتمی مہلت دے دی ہے پہلے مرحلے میں حسین آگاہی تا مسجد ولی محمد تک کے دکانداروں کو صرف 7فٹ تک اپنی دکان کے سامنے سامان رکھنے کی اجازت(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
دے دی گئی اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کا سامان ضبط کرنے کے ساتھ چالان اور بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا ذرائع کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے ملتان شہر کے تمام اندرون شہر کے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے ٹریفک کا گزرنا تومحال پیدل چلنے میں بھی شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیا ہے بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں موسیٰ پاک ٹاؤن انتظامیہ کو انجمن تاجران سے مشاورت کرکے ازخود تجاوزات ہٹانے ٹاسک دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ انجمن تاجران حسین آگاہی کی مشاورت سے حسین آگاہی تامسجد ولی محمد چوک تک دکانداروں کو اپنی دکانوں کے سامنے 7فٹ تک سامان رکھنے کی اجازت دی گئی اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف چالان اور جرمانے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔