میزان بینک نے تیسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا

میزان بینک نے تیسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)میزان بینک نے 30ستمبر 2016ء کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج اعلان کردیا ہے۔نتائج کا اعلان میزان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دبئی میں ہونے والی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی جبکہ وائس چیئرمین بورڈ فیصل اے اے اے الناصرنے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ 30ستمبر 2016ء کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی میں میزان بینک کو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے 3950ملین روپے کے مقابلے میں 4114ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔بینک کی فی حصص آمدنی 30ستمبر 2015ئکے 3.94 روپے کے مقابلے میں 30ستمبر 2016ء کو بڑھ کر 4.10روپے ہوگئی۔ بینک کی نان فنڈڈ آمدنی میں 26فیصدجبکہ فیس ، کمیشن اور بروکریج آمدنی میں 28فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس کی آمدنی میں 75فیصد اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2015ء میں یہ آمدنی 71فیصد تھی ۔ بینک کی کرنٹ اکاؤنٹ آمدنی میں 34فیصد اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2015ء میں کرنٹ اکاؤنٹ کی آمدنی 32فیصد تھی۔میزان بینک کے اسلامک فنانسنگ اور اس کے متعلقہ اثاثوں میں دسمبر 2015ء کے مقابلہ میں 43فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کمرشل اور کنزیومر فنانسنگ ایس ایم ای (بنیادی طورپر کار اجارہ اور ایزی ہوم) میں گزشتہ سال اسی مدت کے 62فیصد مقابلے میں 107فیصد اضافہ ہوا۔ تیسری سہ ماہی میں اہم سنگِ میل میزان بینک کا 7ارب روپے کے شریعہ کمپلائنٹ ٹائیر IIسکوک کا کامیاب اجراء تھا۔ یہ سکوک بینک کے کے کیپیٹل ایڈیکوسی شرح میں مزید اضافے اورمستقبل میں بینک کی ترقی کی حکمتِ عملی کو سپورٹ فراہم کرے گا۔ سکوک کے اجراء کو سرمایہ کاروں کی جانب سے شاندار رپسانس ملا اور بینک کے ہدف 4بلین روپے کے مقابلے میں 3ارب زیادہ یعنی 7ارب روپے کی آف وصول ہوئی۔ بینک مداربہ مینجمنٹ کے تحت پر کشش قیمتوں پرسکوک جاری کرنے کے قابل تھا اور یہ چیزمضبوط برانڈ ویلیو کے اجراء اور بینک کے استحکام کا اشارہ تھا۔ سکوک کوجے سی آر وی آئی ایس ریٹنگ کمپنی نے ڈبل اے ریٹنگ تفویض کی۔ بینک کا کیپیٹل ایڈوکیسی ریشودسمبر 2015ء کے 11فیصد کے مقابلے میں 14.9فیصد کے مستحکم لیول پر ہے۔ میزان بینک نے ملک کے 143شہروں میں 551برانچز کے ساتھ ملک کے سب سے بڑے اسلامی بینک اور مجموعی طورپر بینکنگ انڈسٹری میں لیڈنگ بینک کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ میزان بینک اس وقت ملک کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ بینک اپنے ویژن "اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح"پر عمل پیرا ہے۔ بینک کئی سالوں سے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔