واپڈا ملازم کو قتل کرنیوالے ملزمان کو سزائے موت کی سزا

واپڈا ملازم کو قتل کرنیوالے ملزمان کو سزائے موت کی سزا

ملتان‘دھنوٹ (خبر نگار خصو صی‘ نمائندہ خصوصی)جج انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے میپکو اہلکارکو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں کو 2،2 مرتبہ سزائے موت 2،2 لاکھ روپے معاوضہ اورجرمانہ سمیت دیگر سزائیں دینے کاحکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں تھانہ صدرلودھر اں کے مطابق 14 ستمبر 2015ء کو ایس ڈی اومیپکو اربن سب ڈویژن لودھراں نے مقدمہ درج (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کرایا کہ نادھندگان کے کنکشن منقطع کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دے کر علاقہ میں بھجوائی تو موضع آدم واہن میں ٹیوب ویل کنکشن کاٹ کرٹرانسفارمر اتارنے لگے تو علاقہ کے کافی افراد جمع ہوگئے اور ٹیم سے تلخ کلامی شروع کردی بعدازاں ٹیم موقع سے روانہ ہوئی تو ملزموں نے سڑک بلاک کرکے ٹیم پر حملہ کردیااور گاڑیوں کے شیشے توڑنے کیساتھ فائرنگ شروع کردی جس پر جان بچانے کے لئے بھاگے لیکن اسسٹنٹ لائن مین محمد احمد حسین کو گولی لگ گئی جو زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزموں محمد اکرم عرف کالا مٹھڑی اورمحمدحسین کو دہشت گردی اورقتل کی دفعات کے تحت 2،2 مرتبہ سزائے موت ،ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ اورایک ایک لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے جبکہ مسلح ہوکر حملہ کرنے اورمشترکہ نیت سے جرم کرنے کی مختلف دفعات کے تحت فی کس 2 سال 4 ماہ قیدا ور1500 روپے جرمانہ اداکرنے کی سزا کابھی حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے شک کافائدہ دے کر9 ملزموں کریم بخش عرف کیمن،عبدالحمید سنارا،محمد عاشق ،عبدالحمید،ظہوراحمد،محمد ہاشم ،محمد اختر عرف پپو اورغلام یسین کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

سزائے موت

مزید : ملتان صفحہ آخر