میپکو ‘ نومبر کے آغاز میں شیڈول سے زائد لوڈشیڈنگ ‘ بیشتر فیڈر 8 گھنٹے بند

میپکو ‘ نومبر کے آغاز میں شیڈول سے زائد لوڈشیڈنگ ‘ بیشتر فیڈر 8 گھنٹے بند

ملتان‘وہاڑی( سٹاف رپورٹر‘بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار) میپکو نے نومبر کا آغازشیڈول سے زائد لوڈشیڈنگ سے کیا‘ شہروں میں بیشتر فیڈر6سے 8گھنٹے بند رکھے گئے بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی ہوئی‘ نواحی علاقوں میں 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی ‘دوسری جانب(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

میپکو انتظامیہ درجنوں فیڈرز کو تجارتی قرار دے کر بھول گئی جس کے باعث گھریلو صارفین کو طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان کا سامنا ہے ‘ دریں اثنا وزارت پانی وبجلی نے بقایا جات وصول نہ کرنے پر بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں سے وضاحت طلب کرلی ہے ‘ اس سلسلے میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے‘علاوہ ازیں میپکو نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ ہر ماہ بل کی ادائیگی کی جائے ‘ اس سلسلے میں بلو ں پر درج کیا گیا ہے کہ بل موصول ہوتے ہی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا جس سے مریض ، بچے ،بوڑھے اور خواتین کی پریشانی بڑھنے لگی جس پر عوامی وکاروباری حلقوں ابرار حسین ، زاہد علی ، اکبر خان ، منیر احمد ، سرور علی ، اذکار حسین ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جا ئے اور صارفین کو ریلیف دیا جا ئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر