عمران نیازی ملکی ترقی ‘ سلامتی اور امن کے دشمن ہیں‘ مخدوم علی گیلانی

عمران نیازی ملکی ترقی ‘ سلامتی اور امن کے دشمن ہیں‘ مخدوم علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی مخد وم سید علی گیلانی نے مقامی ہوٹل میں جنر ل مرچنٹس ایسو سی ایشن کی تقریب حلف بر داری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عمر ان خان نیازی ملک کی ترقی ، سلامتی اور امن کے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
دشمن ہیں ۔ اور وہ ملک میں بیرونی ایجنڈ ا کی تکمیل کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک اور قوم کو استحکام ملے گا۔ اور تاجر برادری کا بیر ونی ممالک سے کاروباری ممالک سے کاروباری روابط بڑھیں گے۔ معیشت مضبوط ہوگی مگر قوم با شعور ہوچکی ہے وہ کسی مداری کے احتجا ج میں شریک ہونے کو تیا ر نہیں ہے۔ ان سے قبل مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ ) بہا ول پو رکے صدر سید اسر ار شاہ نے اپنے خطا ب میں کہا اس وقت ملک کو ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔ بیرونی دنیا ہمارے ملک اور سیاستدانوں کے متعلق کیا سو چ رکھتی ہوگی۔ عمرا ن خان نیازی کے احتجا ج سے چھوٹا کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے ۔ کیونکہ احتجاج کے دوران ان کا کاروبار متا ثر ہو تاہے۔ تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) اور نامزد چےئرمین بلدیہ سر دار محمد شہزاد سہیل خان خاکوانی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میاں محمد نوا ز شریف اور میاں محمد شہبا ز شریف تاجر طبقہ کی بہتری چاہتے ہیں۔ مگر ہمارے سیاسی مخالفین وطن عزیز کو گمنامی کے کنویں میں دھکینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر اللہ نے مجھے بلد یہ کا چےئرمین بنایا تو تاجر طبقہ کے کاروبار کے وسعت اور بھلائی کے لئے کام کروں گا۔ انجمن مر چنٹس کے نومنتخب صدر نور محمد راجپوت چوھان نے اپنے خطا ب میں کہا کہ با زاروں میں بجلی کے وولٹیج میں کمی رہتی ہے جس سے کاروباری حضرات کا نقصان ہوتاہے۔ جس سے کاروباری طبقہ ذہنی کو فت کا شکار ہے۔ ایم این اے مخدوم سید علی گیلانی نے نومنتخب صدر نو رمحمد راجپوت چوھان سے حلف لیا ۔ جبکہ ضلعی صدر انجمن تاجران سید اسرار شاہ نے دیگر عہدیداروں سے حلف لیا۔ تقریب میں سید عامر علی شاہ، امید وار وائس چےئرمین بلدیہ چوہدری محمد آصف گوندل ، مہر مشتاق احمد ایڈووکیٹ ، سابق سٹی نا ظم قاسم ، محمد اجمل پٹودی، احسن سیال، اعظم سیال، محمد شریف شرفو، کونسلران سید صابر حسین شاہ، ریاض احمد راجوقریشی ، شیخ محمد قاسم، طالب خا ن پٹھان ، اکا خیل ، حاجی محمد اختر ، محمد حنیف قریشی، امیدوار لیبر کونسلر میاں محمد صدیق آثم ، وائس چےئرمین مارکیٹ کمیٹی احمدخا ن بابر ،او ردرجنوں تاجروں نے شرکت کی ۔ سٹیج سیکرٹر ی کے فرائض شیخ عزیز الرحمن نے اد اکیا ہے۔