سندھ اینٹی کرپشن ایجنسی کا بل حتمی مراحل میں ہے،مرتضیٰ وہاب

سندھ اینٹی کرپشن ایجنسی کا بل حتمی مراحل میں ہے،مرتضیٰ وہاب

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے قا نو ن اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ اینٹی کرپشن ایجنسی (ایس اے سی اے) کے قیا م کا بل حتمی مرا حل میں ہے ۔سندھ حکومت صو بے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اس مقصد کے تحت سندھ انکوا ئریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو نئے اختیا را ت اور قوا نین میں ضروری اور مزید مو ثر تبدیلیو ں کے ساتھ ایک خو د مختا ر ادا ر ے کی حیثیت دینے کے لئے سندھ اینٹی کرپشن ایجنسی ساکا کے قیا م کے لئے بل حتمی مرا حل میں ہے جسے جلد ہی منظو ر ی کے لئے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا ۔بیرسٹر مر تضیٰ وہاب صدیقی نے کہا کہ سا کا کے قوا نین میں ایسی مو ثر تبدیلیا ں لا ئی جا ر ہی ہیں جس کے تحت کرپشن کر نے والے سرکاری ملا زمین سے نہ صر ف لو ٹی گئی رقم واپس لی جا ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ ہم قوا نین کے ذر یعے جر م کر نے والو ں میں مو ثر سزا کا گہرا خو ف پیدا کر کے جرم کے خلا ف مو ثر رکا وٹ کھڑی کر رہے ہیں ۔جب لو گو ں کو یہ خو ف ہو گا کہ انہیں نہ صر ف لو ٹی گئی رقم وا پس کر نی ہو گی اور جر م کی سزا بھی بھگتیں گے تو کر پشن میں مو ثر کمی آئے گی ۔اس کے با وجو د بھی کو ئی جر م کر ے گا تو سخت سزا کا سا منا کر ے گا ۔اجلاس میں چیئر مین اینٹی کرپشن غلا م قا در تھیبو ،محکمے کے ڈائریکٹر ز اور دیگر سینئر افسرا ن نے شر کت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر