بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوجرمانہ پالیسی پرسختی سے عملدرآمدکرانیکی دوبارہ ہدایت

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوجرمانہ پالیسی پرسختی سے عملدرآمدکرانیکی دوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)وفاقی حکومت نے رحیم یارخان میپکوریجن سمیت ملک بھرکی تقسیم کارکمپنیوں کوجرمانہ پالیسی سے سختی (بقیہ نمبر56صفحہ7پر )
سے عملدرآمدکرانے کی دوبارہ ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں میپکوچیف ایگزیکٹوسمیت ملک بھرکی تقسیم کارکمپنیوں کے سربراہان کوکہاگیاہے کہ وہ چادراورچاردیواری کے تحفظ کوبھی یقینی بنائیں اورمغرب کے بعد بجلی چوری پکڑنے جانے والی ٹیم کم ازکم سب ڈویژنل عہدے کے افسرکی سربراہی میں بھیجی جائے بجلی چوری کے ثبوت وشواہدبھی محفوظ رکھے جائیں بغیرثبوت یااطلا ع کسی بھی شہری کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جائے غفلت برتنے والے افسران وعملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اوررپورٹس روزانہ کی بنیادپربھجوائی جائیں حکومتی احکامات پرمیپکوافسرنے ریجن بھرکے افسران کوعملدرآمدکی ہدایت کردی ہے۔