یونیورسٹی آفَ ایجوکیشن لاہور ملتان کیمپس کے ڈرائیورز کی ہڑتال ‘ شٹل سروس متاثر
ملتان( سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ملتان کیمپس کے ڈرائیورز نے ہڑتال کر دی جس کے باعث شٹل سروس (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )
تاخیر کا شکار ہو گئی ‘ بتایا گیاہے کہ پرنسپل نے 2ڈرائیورز کوکیمپس میں رہائش گاہیں خالی کرنے کا نوٹس دیا تو انہوں نے احتجاج شروع کر دیا اور بس سروس روک دی تاہم مذاکرات کے بعد بس سروس بحال کر دی ‘ ڈرائیورز نے نوٹس واپس نہ لینے پر ایک بار پھر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔