پیپسی کو کا فوڈ سیفٹی انٹرن شپ پروگرام اختتام پذیر
کراچی( پ ر) پیپسی کو لا پاکستان کی جانب سے فوڈ سیفٹی انٹرن شپ پروگرام 2016مکمل ہو گیا ہے جس میں پاکستان کی بڑی بزنس اور ایگریکلچر جامعات سے طلباء نے شرکت کی۔یہ پروگرام یو ایس پاکستان وومن کونسل کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔چھے ماہ کے عرصے پر محیط اس پروگرام میں 50ہونہار طلبا نے شرکت کی جن میں سے60%طالبات تھیں۔ان طلباء کو مختلف معلوماتی ایکٹیویٹیز کے ذریعے تجربہ فراہم کیا گیا۔مختلف سیشنز کے علاوہ فوڈ سیفٹی ورکشاپس، کیس سٹڈیز کے ساتھ ساتھ پیپسی کو ویلیوز، حلال رسک مینجمنٹ، اینٹیگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے ٹریننگز بھی شامل تھیں۔اس کے علاوہ اس پروگرام میں مختلف ٹیم پراجیکٹس بھی شامل کئے گئے تھے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپسی کو لا پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل مینجر جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ درست سمت میں تعلیم و تربیت اور فوڈ سیفٹی و فوڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے طلباء کی تربیت انڈسٹری میں فود سیفٹی کے تیزی سے فروغ کے لئے نا گزیر ہے۔اس انٹرن شپ پروگرام سے ہونہار طالبعلموں کی ترقی میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپسی کولا پاکستان کو فخر ہے کہ ہم پاکستانی نوجوانوں کی ترقی اور بہتری میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپسی کو لا پاکستان میں کارپوریٹ افیئر کے سربراہ خرم شاہ کا کہنا تھا کہ پیپسی کو پاکستان مختلف اقدامات کے ذریعے مختلف جامعات کے محنتی طلباء کو سیکھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر رہا ہے۔مزکورہ انٹرن شپ پروگرام کا فائدہ صرف طلباء تک محدود نہیں ہے بلکہ اس سے سپلائی چین فوڈ سیفٹی سسٹم میں بھی بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے پراجیکٹس سے کام کرنے کی جگہ پر خواتین کے کردار کو بڑھانے کے حوالے سے پیپسی کے عزم میں مضبوطی آ رہی ہے۔خرم شاہ کا کہنا تھا کہ یو ایس پاکستان وومن کونسل کے تعاون سے اس اقدام کی بدولت ابھرتے ہوئے فوڈ سیفٹی مینیجرز اور فوڈ سپلائرز کی تربیت ممکن ہو گی۔ اس سال انٹرن شپ میں حصہ لینے والے کچھ طلباء کو ملازمت کی آفر بھی دی گئی ہے۔اس تقریب میں طلباء ، تدریسی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد ، ایکسپرٹس، فوڈ انڈسٹری کے ٹرینزز اور پیپسی کو فیملی کے سپلائرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں شریک طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کی بدولت انہیں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔