9منشیات فروش‘ 16 جواری‘ 27 اشتہاریوں سمیت 56 ملزمان گرفتار
ملتان)کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔09منشیات فروشوں، 04 نا جائز اسلحہ رکھنے والوں،03تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں،01 مجرم اشتہاری کو پناہ دینے والوں، 02 ساؤنڈ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں، 10 جواریوں اور27اشتہاری مجرمان سمیت56ملزمان گرفتار۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم طارق اور عاشق سے 55 لیٹر شراب، اور ملزمان اشفاق اور طارق سے 26 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم عمران سے 1280 گرام چرس ، ملزم نوید (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
سے 340 گرام چرس،ملزم نعمان سے 130 گرام چرس اور ملزم ابرار سے 02 کین پلاسٹک شراب ،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم ارشاد سے 08 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم رفیق سے پسٹل 30 بور معہ 04 گولیاں،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم مجاہد حسین سے پسٹل 30 بور معہ 03 گولیاں ،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم دلشاد حسین سے پسٹل 30 بور معہ 04 گولیاں اور ملزم وقار احمد سے پسٹل 30 بور معہ 03 گولیاں کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم تصور علی کو ہائی ایس تیز رفتار چلانے پر، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم سلیم کو ہائی ایس تیز رفتار میں چلانے پر،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم ریاض احمد کو خطرناک انداز میں ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم مشتاق کو مجرم عبدالمالک کو پناہ دینے پرقابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم آصف کو اونچی آواز میں ڈیک چلانے پر، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد شان کو اونچی آواز میں اسپیکر چلانے پرقابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان آفتاب، محمد رزاق، محمد ساجد اور محمد خالد سے وٹک رقم 5900/- روپے پر تاش جواء کرتے ہوئے،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان اسحاق، فدا، جاوید، غلام یسین، افضل، شہباز سے وٹک رقم 9700/- پر پرچی جواء کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران115نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں430نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے125موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نے27اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے08کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ19ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے15اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔