حادثات میں 11افراد جاں بحق، 14زخمی، نوجوان دریا میں ڈوب گیا

حادثات میں 11افراد جاں بحق، 14زخمی، نوجوان دریا میں ڈوب گیا

ملتان،رحیم یار خان،روجھان،سرائے سدھو، منکیرہ،شادن لُنڈ،لیاقت پور(کرائم رپورٹر ، نمائندگا ن ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں11افراد جاں بحق اور14شدید زخمی ہوگئے نوجوان دریا میں ڈوب کر چل بسا محنت کش گدھا ریڑھی کا بانس چھاتی میں گھسنے سے دم توڑ گیا نو عمر لڑکے نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے کمسن بچہ اوردو خواتین سمیت پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال کے ایمرجنسی اور آئی سی یو میں دم توڑگئے۔تفصیل کے مطابق سردار گڑھ کارہائشی دس ماہ کا کمسن بچہ محمد عبداللہ جوکہ اپنے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ کہ تیز رفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے بے قابوہوکر سڑک پر جاگرا جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ دوسرا حادثہ دڑہ جمال کوٹ سمابہ کی رہائشی17سالہ سدرہ بی بی جو کہ بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر شہر کی جانب آرہی تھی کہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے کراسنگ کے دوران سائیڈ مارکر سڑک پر گرا دیا جس کے نتیجہ میں سدرہ بی بی شدیدزخمی ہوگئی تیسرا حادثہ موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں خانپور کارہائشی 35سالہ نذیراحمد شدیدزخمی ہوگیا۔چوتھا حادثہ احمد پور لمہ کی رہائشی40سالہ زرینہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگئی جبکہ پانچواں حادثہ صادق آباد کے رہائشی60سالہ سونا کے ساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پر جارہاتھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے بے قابوہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے پانچوں افراد کوورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان شیخ زید ہپستال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود ایمرجنسی وارڈ میں کمسن بچہ محمد عبداللہ،سدرہ بی بی اور نذیراحمد جبکہ آئی سی یو وارڈ میں زرینہ بی بی اور سونا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز اور روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز سوات سے کراچی جانیوالی مسافر بس جوکہ شکار پور کے نزدیک اچانک سامنے اونٹ آجانے پر اسے بچاتے ہوئے بے قابوہوکر الٹ کر کھیتوں میں جاگری جس کے نتیجہ میں سوات کے رہائشی آٹھ افراد 85سالہ عمررسیدہ عبدالرزاق، 45 سالہ عزیز الرحمن، 20سالہ عزت شیخ، 30سالہ حضرت خان، 35سالہ سعیداللہ، 24سالہ نذیرالحق، 27سالہ حبیب خان اور40سالہ محمد رزاق شامل ہیں۔ ان افراد کو شدیدزخمی حالت میں طبی امداد کے لئے رحیم یارخان شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باجود85سالہ عمررسیدہ عبدالرزاق ایمرجنسی کے ٹراما سینٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ نوجوان عزت شیخ کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔سرائے سدھو سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گزشتہ روز پل باگڑ کے قریب 22 سالہ موٹر سائیکل سوار جس کے ساتھ دو خواتین بھی تھیں سڑک کنارے لگے سائن بورڈ سے ٹکر گیا جس سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ریسکیو1122نے قریب ہسپتال پہنچایا۔منکیرہ سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ رات نواحی علاقہ تھلہ گلکالہ کے رہائشی نزر حسین کا 17 سالہ بیٹاتنویر حسین موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہا تھا کہ ڈتوری والہ سٹاپ جھنگ بھکر روڈ پر سامنے سے آنے والی لکڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں جا گھسا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا مرحوم میٹرک کا طالبعلم تھا جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول منکیرہ میں زیرِتعلیم تھا،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق شاہ صدردین کے رہائشی ظفراقبال ولد غلام حیدر قوم گاذر اپنی بیوی بہن اور تین بچوں کے ہمراہ کوٹ ادو سے واپس آرہا تھا کہ پُل 22 کے نذدیک موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ گیا تیز رفتاری وجہ سے موٹر سائیکل کابو نہ ہوسکا جس کے نتیجہ میں ظفر اقبال ،زرینہ بی بی زوجہ ظفر اقبال موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ رخسانہ مائی دختر غلام حیدر ،4سالہ طاہرین ظفر ،ودیگر دوبچے جن کی عمریں 2سال ،5 سال شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو شادن لُنڈ ہسپتال لایا گیا ابتدائی طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹراما ء سنٹر ڈیرہ غازی خان ریفر کردیا گیا واضح رہے کہ ایک موٹر سائیکل پر 6 افراد سوار ہو کر جب کوٹ ادو سے روانہ ہوئے تو راستہ میں پولیس کی تین چیک پوسٹیں کوٹ ادو ،ہیڈ تونسہ بیراج اور دائرہ کراس کیں کسی چیک پوسٹ پر بھی اور لوڈنگ کی وجہ سے تمبہ نہ کی گئی ۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق موضع ٹانوری کا رہائشی محنت کش محمد یونس کام کے بعد شام کو لیاقت پور سے بذریعہ موٹر سائیکل اپنے گر جارہا تھا کہ چنی گوٹھ روڈ پر سامنے سے آنے والی کپاس سے لدی گدھا ریڑھی سے جاٹکرایا ریڑھی کا بانس اس کی چھاتی میں گھس گیا جس سے شدید زخمی ہو کر موقعہ پر ہ دم توڑ گیا بتایا گیا ہے مرحوم اپنے گھر کا واحد چراغ اور گھر کا اکلوتا کفیل تھا ۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق روجھان کے علاقہ بستی جمشید بنوں میں دریائے سندھ میں ایک شخص من دوست نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو۱۱۲۲ کے اہلکاروں ریسکیو۱۱۲۲کے انچارج ملک اعجازاحمد کی ہدایت پر لاش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 16سالہ لڑکے نے کالا پتھر پی کر خود کشی کرلی۔جتوئی کا رہائشی 16سالہ ابوبکر گزشتہ روز نشتر ہسپتال لایا گیا ،جس کے بارے میں بتایا گیا کہ اس نے گھریلو حالات سے تنگ آکر کالا پتھر پیا،نشتر ہسپتا ل میں زیر علاج رہنے کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر