راولپنڈی،اسلحہ منشیات رکھنے پر10ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ منشیات رکھنے پر10ملزمان گرفتار

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائزاسلحہ رکھنے والوں اور پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے220گرام چرس ،10لیٹر کھلی شراب،05عدد پستول30بور معہ12روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے رنگین خان سے 220گرام چرس، وقاص نعیم سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے عابد علی سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے اعجاز الحق سے 01عدد پستول30بور معہ03روند،محمد صابر سے01عدد پستول30بور ، تھانہ وارث خان پولیس نے محمد عثمان سے 01عدد پستول30بور معہ03روند،عبدالتواب سے01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد شکیل سے 01عدد پستول30بور معہ02روند،تھانہ پیرودھائی پولیس نے کرایہ دار عمران اور جاوید اقبال کیخلاف 11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر