ہورہائیکورٹ کے150سال مکمل ہونے کی تقریبات کاآغازہوگیا

ہورہائیکورٹ کے150سال مکمل ہونے کی تقریبات کاآغازہوگیا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے قیام کے 150 سال مکمل ہونے پر پنجاب بھرمیں تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس امیر احمد بھٹی نے ہائیکورٹ کے دیگر جج صاحبان جسٹس عطہر محمود ،جسٹس محمد طارق عباسی ، جسٹس سردار نعیم ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی بہادر علی خان ، راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان ، سینئر سول جج حاکم خان بھکر،راولپنڈی ریجن کے جوڈیشری ممبران ،ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کے ہمراہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر فضاء میں کبوتر اور غبارے چھوڑے گئے۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس امیر احمد بھٹی نے کہاکہ ہائی کورٹ ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی ریجن میں مقدمات کی سماعت میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں اور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اپنے قیام سے اب تک مقدمات کے تصفیہ میں مثالی کردار ادا کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء کی معاونت سے زیر سماعت مقدمات کو نمٹانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور راولپنڈی کے وکلاء بھی کثیر تعداد میں جوڈیشری کے ممبر بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی سربراہی میں پنجاب بھر میں لاہور ہائیکورٹ کے قیام کے 150 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا سلسلہ جو ش وخروش سے شروع کردیا گیا ہے جس کا مقصد زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افرادتک ان کے حقوق کے تحفظ کی آگاہی اور عدلیہ کی طرف سے فوری انصاف کی فراہمی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے روشناس کرانا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر