شیخوپورہ میں بڑی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

شیخوپورہ میں بڑی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک
شیخوپورہ میں بڑی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

  

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کے دوران نو دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچادیا، چار سے پانچ دہشتگرد فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیرو کی ملیاں کے علاقے میں کارروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں نو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے چار سے پانچ ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے چھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پانچ کلاشنکوف ، پانچ پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مفرور دہشتگردوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : قومی