امریکی الیکشن یا سانپ سیڑھی کا کھیل،ٹرمپ ہیلری سے آگے نکل گئے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کوپہلی بارحریف امیدوارہلیری پرسروے میں سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ امریکی نیشنل سروے کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو 46 فیصد پوائنٹس جبکہ ان کی حریف ہلیری کلنٹن کو 45فیصد پوائنٹس ملے ۔خیال رہے کہ 8نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل دونوں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔دونوں نے گزشتہ روز انتخابی ریاستیں فلوریڈا، پنسلوینیا اور وسکونسن کے دورے کیے ہیں۔ہلیری کلنٹن کی مقبولیت میں کمی کی ایک وجہ ایف بی آئی نے2001 میں سابق صدر بل کلنٹن کی کی جانے والی تفتیش کے 129 دستاویزات جاری کر دیئے ہیں۔یاد رہے کہ ایف بی آئی نے یہ دستاویزات فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت دی گئی درخواست پر عام کیے ہیں۔یہ تحقیق 2005 میں بند کر دی گئی تھی۔ہلیری کلنٹن کی ٹیم نے ان دستاویزات کو ایسے وقت منظر عام پر لانے پر سوالات اٹھائے ہیں جب انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔انہوں نے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔