موصل میں گھمسان کا رن، عراقی فورسز نے داعش کی دفاعی لائن توڑ دی،سخت مزاحمت

موصل میں گھمسان کا رن، عراقی فورسز نے داعش کی دفاعی لائن توڑ دی،سخت مزاحمت
موصل میں گھمسان کا رن، عراقی فورسز نے داعش کی دفاعی لائن توڑ دی،سخت مزاحمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موصل(مانیٹرنگ ڈیسک) موصل کا قبضہ حاصل کرنے کے لئے عراقی فورسز کی داعش کے ہیڈ کوارٹرز کی جانب پیش قدمی جاری ہے، عراق کے شمالی شہر میں سرکاری فورسز اور داعش کے جنگجوو¿ں کے درمیان گھمسان کا ر ن ہے، فورسز نے داعش کی دفاعی لائن بھی توڑ دی ہے اس کے باوجود انہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو موصل میں شکست دینے کے لیے جاری فوجی کارروائی میں عراقی فورسز پہلی بار موصل کے مضافاتی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں۔عراقی فوج کے ایلیٹ کمانڈوز نے شہر کے مشرقی حصے پر حملہ کر کے کوکجلی میں واقع سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔ عراقی افواج کو موصل میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شدت پسند تنظیم کے جنگجو عراقی افواج پر راکٹ گرنیڈوں سے حملہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :امریکی الیکشن یا سانپ سیڑھی کا کھیل،ٹرمپ ہیلری سے آگے نکل گئے

دوسری جانب عراقی فوج کا کہنا ہے کہ فوجیں جنوب مشرقی علاقے جدیدتالمفتی میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔وزیراعظم حیدر العبادی نے سرکاری ٹی وی پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ موصل میں تین ہزار سے پانچ ہزار شدت پسند موجود ہیں اور دولتِ اسلامیہ کے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں ہے، انھیں یا ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا مرنا ہوگا۔موصل عراق میں دولتِ اسلامیہ کا آخری گڑھ ہے اور اس کے شدت پسندوں نے سنہ 2014 میں شہر پر قبضہ کیا تھا۔صل میں ہی دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکر البغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔