اسلامک یونیورسٹی کی بس کو حادثہ ، ایک شخص جاں بحق ، 30طالبات زخمی

اسلامک یونیورسٹی کی بس کو حادثہ ، ایک شخص جاں بحق ، 30طالبات زخمی
اسلامک یونیورسٹی کی بس کو حادثہ ، ایک شخص جاں بحق ، 30طالبات زخمی

  

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامک یونیورسٹی کی طالبات کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور گولڑہ موڑ کے قریب موٹس سائیکل سے ٹکرانے کے بعد گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔ بس کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ موٹر سائیکل سوار کو بچنے کا موقع ہی نہیں ملا ۔حادثہ جی الیون چوک میں کشمیر ہائی وے پر پیش آیا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے وزیرا عظم کو عہدے سے ہٹا دیا

یونیورسٹی کی بس گولڑہ موڑ سے طالبات کو لیکر آرہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی ۔ حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ مرنے والے کی لاش ہسپتال منتقل کرد ی گئی ہے ۔ زخمی طالبات کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے جسے علاج کیلئے پمز ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے ۔ حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور گاڑیوں کو بچانے کی کوشش کے دوران پیش آیا جب بس موٹر سائیکل پر چڑھ گئی اور اسے کچلتے ہوئے گرین بیلٹ پر آگئی ۔ 

مزید : اسلام آباد