ٹرمپ کیخلاف جنسی زیادتی کیس کی سماعت16دسمبر کو ہوگی

ٹرمپ کیخلاف جنسی زیادتی کیس کی سماعت16دسمبر کو ہوگی
ٹرمپ کیخلاف جنسی زیادتی کیس کی سماعت16دسمبر کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں صدارتی انتخابات کےلئے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کے خلاف جنسی زیادتی سے متعلق کیس کی سماعت 16 دسمبر کوہوگی۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ 1994 میں ٹرمپ اور جیفری اپسٹن نےجب اس پر جنسی حملہ کیا تو اس کی عمر محض تیرہ برس تھی۔

مزید پڑھیں :امریکی الیکشن یا سانپ سیڑھی کا کھیل،ٹرمپ ہیلری سے آگے نکل گئے

خاتون نے اس سال مئی میں کیلیفورنیا کی عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم ان کی درخواست متعلقہ دفعات پر پورا نہ اترنے پرخارج کردی گئی تھی،اب کیس کی سماعت مین ہیٹن کی فیڈرل عدالت میں 16 دسمبر کو ہوگی۔