پاکستان کی ویمن ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

پاکستان کی ویمن ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
پاکستان کی ویمن ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کپتان ثنا میر کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگئی۔ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویمن کرکٹ ٹیم پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم انیس سال بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے سکس ٹو تھری کے ذریعے دبئی روانہ ہوئی۔ ثنا میرکی قیادت میں روانہ ہونے والی ٹیم پندرہ رکنی اسکواڈ سمیت پانچ آفیشلز پر مشتمل ہے۔ ویمن کرکٹ ٹیم دورے کے دوران پانچ ون ڈے اورایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ ایک روزہ میچزنو، گیارہ، تیرہ، سترہ اور انیس نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ اکیس نومبر کو ہو گا۔

مزید : کھیل