افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد

افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد
افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کی خصوصی عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ کے جعلی شناختی کارڈ کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گئی 

شربت گلہ کو چند روز قبل غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ بنوانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم  عدالت نے انکی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ شربت گلہ کی ضمانت کیلئے گزشتہ روز درخواست دائر کی گئی تھی ۔شربت گلہ کو ایف آئی اے نے گزشتہ ہفتے پشاور کے علاقے سے گرفتار کیا تھا ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

آج عدالت کو بتایا گیا کہ شربت گلہ نے پاکستان آکر مختلف افغان کیمپوں میں رہائش اختیار کی اور نادرا حکام کی ملی بھگت سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی حاصل کیا جبکہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر راشن بھی لیتی رہی۔

مزید : پشاور