’عمران خان کی جرات اور بہادری کو سلام‘ وزیردفاع نے عجیب بات کہہ دی

’عمران خان کی جرات اور بہادری کو سلام‘ وزیردفاع نے عجیب بات کہہ دی
’عمران خان کی جرات اور بہادری کو سلام‘ وزیردفاع نے عجیب بات کہہ دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دھرنے کا اعلان واپس لے کر یوم تشکر منانے پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جرا¿ت اور بہادری کو سلام ۔خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوءایک شعر بھی لکھا ۔

کیا اتنے ہی جری تھے حریفاں آفتاب

چمکی زرا سی دھوپ تو کمروں میں آگئے

تحریک انصاف آج یوم تشکر منارہی ہے، پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں

واضح رہے کہ 2014میں دھرنے کے بعد جب تحریک انصاف پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں آئی تھی ،اس وقت بھی خواجہ آصف نے عمران خان اور تحریک انصاف پر کھل کر تنقید کی تھی جس کے بعد سے عمران خان اور خواجہ آصف کے درمیان لفظی تکرار طول پکڑ گئی اور تاحال وقفے وقفے سے دونوں رہنماوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان داغے جاتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد