شاہ کوٹ :لاہور روڈ پر دھند کے باعث 5گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، 8افراد زخمی

شاہ کوٹ :لاہور روڈ پر دھند کے باعث 5گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، 8افراد زخمی
شاہ کوٹ :لاہور روڈ پر دھند کے باعث 5گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، 8افراد زخمی

  

شاہ کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور روڈ پر دھند کے باعث پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

نیو نیوزکے مطابق شاہ کوٹ میں لاہور روڈ پر شدید دھند کے باعث پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 8افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کےلئے روانہ ہو گئی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ دوسری جانب شیخوپورہ اور گردونواح جبکہ پنڈی بھٹیاں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس سے حد نگاہ 20میٹر تک رہی گئی ہے ۔ دھند کے باعث موٹر وے کو شیخوپورہ سے لاہور تک بند کر دیا گیا ہے ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

اس سے قبل موٹر وے پولیس دھند کے باعث گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں روانہ کر تی رہی مگر بعد میں دھند شدید ہونے سے موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو کو مکمل طورپر بند کر دیا گیا ۔

مزید : فیصل آباد