اظہر محمود دوسال کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

اظہر محمود دوسال کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر
اظہر محمود دوسال کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو دو سال کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کافیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے معاملات بھی طے پا گئے ہیں،نئے باو¿لنگ کوچ دبئی میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔دو مرتبہ مختصر مدت کےلیے پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے اظہر محمود کو2 سال کےلئے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ، لیکن پہلا سال مکمل ہونے کے بعد دونوں پی سی بی اور اظہر محمود مشترکہ طور پر معاہدے کی تجدید پر بات کرسکتے ہیں۔اظہر محمود ایک دو روز میں دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کی ویمن ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 10ہزار ڈالرز ماہانہ کے معاہدے کی پیشکش کی ہے، ان کی تقرری کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم انتظامیہ مکمل ہوگئی۔ادھرنیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں وسیم باری کو پاکستانی ٹیم کا منیجر برقرار رکھا گیا ہے ،مکی آرتھر کے تقرر کے بعد اسٹیو رکسن کو فیلڈنگ کوچ اور شین کو فزیو تھراپسٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل