امریکی شہر بالٹی مو ر میں سکول وین اور مسافر بس میں تصادم ، ڈرائیوروں سمیت 6افراد ہلاک ، 10زخمی

امریکی شہر بالٹی مو ر میں سکول وین اور مسافر بس میں تصادم ، ڈرائیوروں سمیت ...
امریکی شہر بالٹی مو ر میں سکول وین اور مسافر بس میں تصادم ، ڈرائیوروں سمیت 6افراد ہلاک ، 10زخمی

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی شہر بالٹی مور میں سکول وین اور مسافر بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

سی این این کے مطابق امریکی شہر بالٹی مور میں سکول وین بے قابو ہو کر مسافر بس سے جا ٹکرائی ، حادثے میں دونوں بسوں کے ڈرائیوروں سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے ۔حادثے کے وقت سکول وین میں کوئی بھی بچہ سوار نہیں تھا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڑک پر ٹائروں کی رگڑ کے نشانات بھی نہیں ملے تاہم یہ خدشہ ہے کہ بس میں دھماکا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔پسکول بس ایک کار کو کراس کر رہی تھی جس دوران بے قابو ہو کر سڑک کنارے پلر سے ٹکرائی اور پھر مسافر بس کے سامنے آگئی ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

کار کے ڈرائیور نے حادثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسے یقین نہیں آرہا کہ وہ زندہ سلامت ہے کیونکہ سکول وین میری کار سے بری طرح ٹکرائی اور پھر حادثے پے حادثے کا شکار ہوتی گئی ۔

حادثے کے بعد ریسکیوحکام نے دس افراد کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کر نے کیلئے تحقیقات کا آغا ز کر دیا گیا ہے ۔

حادثے کے بعد سکول بس کا اگلے حصہ تباہ ہو گیا جو مسافروین کی وسطی حصہ میں دھنس گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی