ذاکر نائیک پر بڑی پابندی لگ گئی

ذاکر نائیک پر بڑی پابندی لگ گئی
ذاکر نائیک پر بڑی پابندی لگ گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزارت داخلہ نے معروف مذہبی سکالر ذاکر نائیک کی اسلام ریسرچ فاو¿نڈیشن پر غیر ملکی چندے وصول کرنے پر پابندی لگادی ہے، فاو¿نڈیشن کو بند کرنے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو نوٹس جاری کر کے اس کے لائسنس کو منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کو دھمکیاں دینے والا بھارت خود سنگین خطرے میں ،امریکہ نے بڑی وارننگ دے دی

وزارت داخلہ نے ذاکر نائیک کی ایک اور این جی او آئی آر ایف ایجوکیشنل ٹرسٹ کو بھی پیشگی اجازت لینے کے درجہ میں رکھنے کا پراسیس شروع کر دیا ہے جس کے تحت اسے بیرونی چندہ لینے کے لئے وزارت داخلہ سے اجازت لینا ہو گی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو بند کرنے کے سلسلہ میں ایک مسودہ بھی تیار کیا جا رہا ہے جسے کابینہ کی میٹنگ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی