وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کرنے کے خلاف حکومتی اقدامات پر چوہدری نثار کی تعریف

وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کرنے کے خلاف حکومتی اقدامات پر ...
وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کرنے کے خلاف حکومتی اقدامات پر چوہدری نثار کی تعریف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کرنے کے خلاف حکومتی اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مبارکباد پیش کی ۔

’عمران خان کی جرات اور بہادری کو سلام‘ وزیردفاع نے عجیب بات کہہ دی

ان کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ کو منوانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ۔اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میںنواز شریف اور کابینہ نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کرنے کے معاملے سے نمٹنے پر وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے چوہدری نثار سے کہا کہ آپ نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنا فرض ادا کیا اور ریاستی رٹ منوانے کے لیے اداروں کا کردار بھی قابل تحسین تھا ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے وزیراعظم نواز شریف کی رہنمائی میں اپنا فرض ادا کیا ہے ،اس حوالے سے پولیس اور ایف سی کا کردار قابل تعریف ہے ۔چوہدر ی نثار نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم کے اعتماد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔اجلاس کے آغاز میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا اور سانحہ گڈانی میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں