آج اور کل مالاکنڈ ، گلگت بلتستان میں بارش ، صبح کے وقت لاہور سمیت چند علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

آج اور کل مالاکنڈ ، گلگت بلتستان میں بارش ، صبح کے وقت لاہور سمیت چند علاقوں ...
آج اور کل مالاکنڈ ، گلگت بلتستان میں بارش ، صبح کے وقت لاہور سمیت چند علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صبح کے وقت فیصل آباد، لاہور اور سکھر ڈویژن کے علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔صبح کے وقت فیصل آباد، لاہور اور سکھر ڈویژن کے علاقوں میں دھند پڑنے کی بھی توقع ہے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ جبکہ فیصل آباد، لاہور اور سکھر ڈویڑن کے علاقوں میں دھند پڑی۔

شیخوپورہ اور گردونواح میں شدید دھند ، موٹر وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی03، کالام، قلات، ہنزہ، گلگت، استور 02 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 15، اسلام آباد 10، کراچی19، پشاور 14، کوئٹہ 06، چترال 03، گلگت اور ہنزہ میں 02ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات