شارجہ ٹیسٹ: دوسری اننگز میں قومی ٹیم 208 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 153 رنز کا آسان ہدف مل گیا، لائیو سکور

شارجہ ٹیسٹ: دوسری اننگز میں قومی ٹیم 208 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 153 ...
شارجہ ٹیسٹ: دوسری اننگز میں قومی ٹیم 208 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 153 رنز کا آسان ہدف مل گیا، لائیو سکور

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم 208 رنز پر آﺅٹ ہو گئی ہے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 153 رنز کا آسان ہدف دیدیا ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 6 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ اظہر علی 91 اور سرفراز احمد 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

شارجہ ٹیسٹ : تیسرے روزکا میچ ختم، پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر87رنز بنالئے،31رنز کی برتری

تفصیلات کے مطابق شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے 87 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اظہر علی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 قیمتی رنز جوڑے اور سرفراز احمد نے42 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں سمیع اسلم نے 17، اسید شفیق اور یونس خان نے 0، مصباح الحق نے 4، سرفراز احمد نے 42، محمد نواز نے 19، محمد عامر نے 8، وہاب ریاض نے 1، یاسر شاہ نے 0 اور ذوالفقار بابر نے 15 رنز بنائے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دیویندرا بیشو نے 3 اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل