راکھی ساونت اور مودی کی خفیہ ملاقات کا راز فاش ہوگیا

راکھی ساونت اور مودی کی خفیہ ملاقات کا راز فاش ہوگیا
راکھی ساونت اور مودی کی خفیہ ملاقات کا راز فاش ہوگیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی حرکات کی وجہ سے عمومی طورپر خبروں میں رہتے ہیں ، چاہے وہ چین کا دورہ ہو یا فیس بک کے بانی سے ملاقات، حال ہی میں مودی بھارت کی متنازعہ راکھی ساونت کے ساتھ اپنے فارم ہأوس پر پائے گئے ہیں اور دونوں کے درمیان اس ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔ جب راکھی ساونت سے اس ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک نارمل میٹنگ تھی ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں ہے ۔ جبکہ نریندر مودی کے ترجمان نے راکھی کے ساتھ ملاقات کی مکمل طورپر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور راکھی کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ پہلے راکھی ساونت اپنے لباس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی تھی جس پر مودی کی تصویر آؤیزاں تھی۔

پاکستان سے بیرون ملک جانیوالوں کیلئے شاندار خبرآگئی ، سستے ترین فضائی سفر کے مزے لینے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : تفریح