اسلام آباد سے دوحہ جانے والے قطر ایئر لائن کے طیارے سے ہیروئن کے پیکٹ برآمد

اسلام آباد سے دوحہ جانے والے قطر ایئر لائن کے طیارے سے ہیروئن کے پیکٹ برآمد
اسلام آباد سے دوحہ جانے والے قطر ایئر لائن کے طیارے سے ہیروئن کے پیکٹ برآمد

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد سے دوحہ جانے والے طیارے سے ساڑھے چار کلو ہیروئن برآمد۔

ابتک نیوز کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس سمیت دیگر اداروں نے اسلام آباد سے دوحہ جانے والے قطر ایئر لائن کے جہاز کی تلاشی لی جہاں سے ہیروئن برآمد ہوئی ، ہیروئن کے پیکٹ جہاز میں چھپائے گئے تھے ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

ایئر پورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں مشکوک پیکٹ کی اطلاع ٹریفک اسسٹنٹ حارث نے دی تھی جس کے بعد اے ایس ایف اور دیگر اداروں کے اہلکار حرکت میں آئے اور طیارے کی تلاشی لی گئی جہاں سے ہیروئن کے پیکٹ ملے ہیں ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہیروئن کی مالیت لاکھوں میں ہے تاہم اس حوالے سے ایئر لائن انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور پرواز کو روک کر مزید کارروائی جاری ہے ۔

مزید : اسلام آباد