ؑ”کوئی شرم ہوتی ہے،کوئی حیا ہوتی ہے“ صحافی کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھاگ نکلے

ؑ”کوئی شرم ہوتی ہے،کوئی حیا ہوتی ہے“ صحافی کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھاگ ...
ؑ”کوئی شرم ہوتی ہے،کوئی حیا ہوتی ہے“ صحافی کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھاگ نکلے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں سپیکر کے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے بعد اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب اسلام آباد لاک ڈاؤن فیصلے کی حمایت میں بولتے بولتے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اچانک بھاگ گئے۔

مزید پڑھیں :سپیکر کے ریفرنسز کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے عمران خان، جہانگیر ترین سے 16نومبر تک جواب مانگ لیا

میڈیا گفتگو کے دوران ایک صحافی نے جب گزشتہ دھرنے کے بعد پارلیمنٹ میں آنے کے بعد تحریک انصاف پر ”کوئی شرم ہوتی ہے ،کوئی حیا ہوتی ہے“ کے تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل جاننے کے لئے سوال کیا توشاہ محمود قریشی جواب دینے کے بجائے صحافیوں کے ہجوم کو چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں