”پٹھان ڈیڑھ لاکھ والا قالین ڈیڑھ سو میں بیچ گیا“

”پٹھان ڈیڑھ لاکھ والا قالین ڈیڑھ سو میں بیچ گیا“
”پٹھان ڈیڑھ لاکھ والا قالین ڈیڑھ سو میں بیچ گیا“

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد بند کرانے اور حکومت کو گھر بھجوانے کے دعو ے لیکر بنی گالہ میں محصور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے فیصلہ تبدیل کئے جانے کا اعلان ابھی تک شدید تنقید کی زد میں ہے ، خود پی ٹی آئی کے وہ ورکر جو کل تک ”انقلاب“ کے نکلنے والوں کے حق میں زمین آسمان کے قلابے ملا رہے تھے،اب پیچ و تاب کھارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پربھانت بھانت کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کسی نے ”ایک اور نیازی نے ہتھیار ڈال دیئے“ کا فقرہ لکھ کر غبار نکالا،تو کسی نے ”کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنے“ کا تبصرہ جھاڑا۔ ایک منچلے نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ”پٹھان قالین کی قیمت ڈیڑھ لاکھ بتا کر اسے ڈیڑھ سو میں ہی بیچ گیا“۔

عمران خان کے فیصلے پر ہکا بکا سوشل میڈیا صارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ پاناما کا معاملہ تو پہلے ہی عدالت عظمیٰ میں تھا پھر نیا کیا ہوا؟قوم کو سیاسی ہیجان میں کیوں مبتلا کیا گیا؟

مزید : قومی