آج شام تحریک انصاف کے جلسے میں جائیں گے یا نہیں؟شیخ رشید نے ایسا جواب دے دیا کہ جان کر عمران خان کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

آج شام تحریک انصاف کے جلسے میں جائیں گے یا نہیں؟شیخ رشید نے ایسا جواب دے دیا ...
آج شام تحریک انصاف کے جلسے میں جائیں گے یا نہیں؟شیخ رشید نے ایسا جواب دے دیا کہ جان کر عمران خان کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت کے بعد فیصلہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اتحادی ہیں اور رہیں گے ۔ان کا کہنا ہے سپریم کورٹ نے بڑے کیس کا بیڑہ اٹھا لیا ہے ،فیصلہ سب کے لیے قابل قبول ہو گا ،کل کی سماعت میں نیا باب کھلنے جا رہا ہے۔

’عمران خان کی جرات اور بہادری کو سلام‘ وزیردفاع نے عجیب بات کہہ دی

اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آج ہونے والے جلسے میں جانے یا نہ جانے کے حوالے سے ابھی فیصلہ کرنا ہے ،میں عمران خان کا اتحادی ہوں اور رہو ں گا کیو نکہ ہم نے ملکر ظالموں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دھرنے کا اعلان واپس لینا عمران خان کا اپنا فیصلہ ہے ،28اکتوبر کو اگر عمران خان راولپنڈی آجاتے تو خوشی ہوتی ۔شیخ رشید نے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے بڑا کیس نہیں دیکھا،پاکستان کی 20کروڑ عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے ،سپریم کورٹ نے بڑے کیس کا بیڑہ اٹھا لیا ہے ،امید ہے سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی تاریخوں کے بعد اپنی تاریخیں دے گا ۔

مزید : قومی