پانامہ لیکس پر نواز شریف تکنیکی پہلوﺅں میں چھپ رہے ہیں، وزیراعظم نے وفاق کو نقصان اور صوبائی منافرت پھیلائی: لطیف کھوسہ

پانامہ لیکس پر نواز شریف تکنیکی پہلوﺅں میں چھپ رہے ہیں، وزیراعظم نے وفاق کو ...
پانامہ لیکس پر نواز شریف تکنیکی پہلوﺅں میں چھپ رہے ہیں، وزیراعظم نے وفاق کو نقصان اور صوبائی منافرت پھیلائی: لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ لیکس کا جواب دینے کے بجائے تکنیکی پہلوﺅں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اورسڑکوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، الیکشن کمیشن ہی وزیراعظم کی نااہلی کا درست فورم ہے۔

پولیس اہلکاروں کی شیخ رشید کیساتھ سیلفیاں بنانے کی کوشش، پھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایسا جواب دیا کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ ہوگیا
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پانامہ لیکس کے معاملے کی سماعت روکنے یا جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور کہا ہے کہ چونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے یہ فیصلہ کریں گے کہ الیکشن کمیشن اس معاملے کی سماعت جاری رکھے یا روک دے۔
سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران اور اسحاق ڈار کے بیانات کافی مبہم ہیں اور اربوں روپے بیرون ملک کیسے گئے یہ نہیں بتایا گیا جبکہ بیرونی جائیدادوں کا گوشواروں میں ذکر نہیں اور جواب تک نہیں دیا گیا۔ پانامہ لیکس معاملے کے ملک پر اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے نمائندے صادق اور امین ہونے چاہئیں، نواز شریف تکنیکی پہلوﺅں میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شاہی خاندان خود کو قانون سے مبرا سمجھتا ہے جبکہ حکومت چھپ رہی ہے اور پانامہ لیکس پر جواب نہیں دینا چاہتی، جائیدادیں بچوں کے نام اس لئے ہی خریدی گئیں کیونکہ یہ چھپانا مقصود تھا ۔ وزیراعظم کے پاس وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کرنے کے خلاف حکومتی اقدامات پر چوہدری نثار کی تعریف
سابق گورنر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وفاق کو بہت نقصان پہنچایا اور صوبائی منافرت بھی پھیلائی۔ عمران خان اپنے لاک ڈاﺅن کے اعلان پر عمل تو نہیں کر سکے البتہ حکومت نے خود ملک میں لاک ڈاﺅن کر رکھا تھا۔